• news

حلقہ بندیوں کا کام مکمل، انتخابات کا شیڈول دسمبر کے دوسرے ہفتے جاری کیا جائیگا: الیکشن کمشن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لئے حلقہ بندیوں کا کام مکمل کر لیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ای سی پی نے حتمی حلقہ بندیوں کی منظوری دے دی، آئندہ عام انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہوگی۔ای سی پی نے ملک بھر سے مجموعی طور پر 1324عتراضات س±نے، الیکشن کمیشن نے ڈیجیٹل مردم شماری کے بعد نئی حلقہ بندیوں پر کام مکمل کیا۔الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات کا شیڈول دسمبر کے دوسرے ہفتے میں جاری کرے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن