• news

قلات میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن فائرنگ کا تبادلہ ‘ 2 دہشت گرد ہلاک

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی ) بلوچستان کے ضلع قلات میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر کیے آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن قلات کے علاقے نگاو¿ کی پہاڑیوں میں کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود کا ذخیرہ بر آمد کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ، بلوچستان کے امن،استحکام اور ترقی سبوتاڑ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پر±عزم ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن