• news

شوکت خانم ہسپتال کراچی کی سائٹ پر ڈونرز کے اعزاز میں تقریب 

لاہور(کامرس رپورٹر)ڈے ایچ اے سٹی کراچی میں زیرِ تعمیر پاکستان کے تیسرے اور سب سے بڑ ے شوکت خانم ہسپتال کی سائٹ پر ایک فنڈ ریزنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا ہسپتا ل کے سی ای او ڈاکٹر فیصل سلطان اور چیف میڈیکل ڈاکٹر عاصم یوسف نے مہمانوں کو ہسپتال کی سائٹ کا وزٹ کروایا جبکہ سیکرٹری ڈی ایچ اے سٹی کراچی، برگیڈئیر (ر) محمود بابری نے مہمانو ں سے بات کرتے ہوئے ڈی ایچ اے سٹی کی جانب سے سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کے لیے زیرِ تعمیر اس ہسپتال کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا اراداہ ظاہر کیا۔ یہا ں 16آپریشن تھیٹرز، 68بیڈز کی کیمو تھراپی بے، 10لینئیر ایکسلیریٹر اور تقریباً 300بیڈز کا ان پیشنٹ یونٹ ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن