• news

 پیپلزپارٹی واحد جماعت جوعوامی مسائل حل کرسکتی ہے: محمدایوب 

لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر،سابق مشیر وزیر اعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ کل 30نومبر کو پارٹی کا یوم تاسیس ملک بھر کے ڈویژنل و ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز پر شایان شان طریقے سے منایا جائے گا اور اس موقع پر جیالے اور جیالیاں اس عزم کااعادہ کریں گے کہ جس مقصد کے لیئے بھٹو شہید نے اس عوامی جماعت کی بنیاد رکھی تھی ان کے اس ادھورے مشن کی تکمیل ان کے شہزادے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مکمل کی جائے گی۔پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے بنائی گئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن