چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کل سے شروع
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیر اہتمام چیف آف ائیر سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 30 نومبر سے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گی۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ائیر کموڈور عامر نواز نے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران کیا، انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،ایونٹ میں پاکستان سمیت ملائیشیا، مصر، امریکہ، سپین اور ہانگ کانگ کے کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، مرد اور خواتین ایونٹ میں 32، 32 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ، کوارٹر فائنل مقابلے 2 دسمبر ، سیمی فائنل 3 دسمبر جبکہ 4 دسمبر کو فائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔