سابق کرکٹر شعیب اختر بیس بال کے ایمبیسڈر بن گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر شاہ نے بتایا کہ دو لڑکے محمد شاہ اور واحد لعل جان کا انٹرنیشنل بیس بال چیمپئن شپ میں ان ایکشن ہونا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔سابق کرکٹر شعیب اختر کا بیس بال لیگ کا برانڈ ایمبیسڈر بننے سے بیس بال کو ملک میں فروغ ملے گا۔ قومی بیس بال ٹیم یکم دسمبر کو تائےپے جا رہی جہاں ایشین بیس بال چیمپئن شپ میں حصہ لے گی۔ چار دسمبر کو قومی ٹیم جاپان کے خلاف ان ایکشن ہوگی۔ ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن سہولیات نہیں ہیں۔ 18 ویں ترمیم کے بعد سب سے زیادہ نقصان کھیلوں کا ہوا ہے۔ ہمارے ملک میں کوئی سپورٹس پالیسی نہیں۔