• news

بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا، اعظم خان پر لگنے والا جرمانہ ختم 

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پاکستانی بیٹر اعظم خان پر بیٹ پر فلسطین کا جھنڈا لگانے کے بعد عائد ہونے والا جرمانہ ختم کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعظم خان پر عائدکردہ جرمانے کا جائزہ لینے کے بعد اسے ختم کردیا ہے۔کراچی وائٹس کے کھلاڑی اعظم خان پر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں لاہور بلوز کے خلاف نیشنل بینک سٹیڈیم میں ہونے والے میچ کے دوران پی سی بی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پچاس فیصد میچ فیس کا جرمانہ میچ آفیشلز نے عائد کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن