• news

شاہین آفریدی نے انٹر نیشنل لیگ سے دستربرداری کا فیصلہ کرلیا 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے آئندہ انٹرنیشنل لیگ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ شاہین آفریدی نے ٹی ٹونی ورلڈ کپ 2024 سے قبل ورک بوجھ کے انتظام کی وجہ سے لیگ میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔لیگ کا آغاز 19 جنوری کو ہونا ہے اور یہ متحدہ عرب امارات میں 17 فروری تک چلے گا۔ شاہین آفریدی کو حال ہی میں تمام فارمیٹس میں بابر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد ٹی ٹونٹی میں پاکستان کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ شاہین آفریدی کو آسٹریلیا میں آئندہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کےلئے پہلے ہی پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن