رونالڈو نے ریفری کے پنلٹی فیصلے کوتبدیل کروادیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر)سعودی فٹ بال کلب النصر کے لیے کھیلنے والے پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو نے ریفری کے پنلٹی فیصلے کوتبدیل کروادیا۔ایشین چیمپیئنز لیگ میں النصر اور پرسپولیس میچ کے ریفری ما ننگ نے رونالڈوکو مقابلے کے دوسرے منٹ میں پنلٹی پوائنٹ دکھانے کی کوشش کی جس پر رونالڈو نے ریفری کو بتایا کہ وہ غلطی پر ہیں کیونکہ اس جگہ پر پنلٹی نہیں ہو سکتی ، میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا ،النصر کو اس وقت لیگ میں 13پوائنٹس کےساتھ برتری حاصل ہے ۔