رحیم یار خان: ڈاکوو¿ں کی کسانوں پر فائرنگ، خاتون سمیت 5 جاں بحق، 2 پولیس اہلکار شہید، 4 ڈاکو ہلاک
رحیم یار خان+ لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+نامہ نگار) گنے کی فصل میں چھپے ڈاکو¶ں کی کسانوں پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ رحیم یار خان کے علاقہ ماچھکہ میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آ کر گولی لگنے سے ایک لڑکی بھی جاں بحق ہوئی ہے جو اس وقت چھت پر کھڑی تھی اور بدقسمتی سے گولی اسے بھی جا لگی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزموں کی تلاش کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جس دوران پولیس سے دوطرفہ فائرنگ میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ رحیم یار خان میں کسانوں پر ڈاکو¶ں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے مزید 2 افراد چل بسے۔ متوفیوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ چھت پر کھڑی لڑکی بھی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئی۔ پولیس ایکشن میں 4 ڈاکو ہلاک جبکہ 2 اہلکار بھی شہید ہوئے۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ آئی جی پنجا ب کے حکم پر کچہ میں امن و امان کی صورت حال کو خراب کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔