• news

ہائیکورٹ نے بنکوں کی آمدن پر 40 فیصد ونڈ فال ٹیکس معطل کر دیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے بینکوں کی آمدن پر 40 فیصد ونڈ فال ٹیکس کے نفاذ کو معطل کر دیا ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نی ونڈ فال ٹیکس کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کو معطل کر دیا۔ واضح رہے ایف بی آر نے چند روز قبل ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے بینکوں کی غیر معمولی آمدن پر 40 فیصد کے حساب سے ونڈ فال ٹیکس نافذ کیا تھا اور یہ ہدایت کی تھی کہ مذکورہ ٹیکس 30 نومبر تک جمع کرایا جائے۔ نوائے وقت کی 26 نومبر کو شائع ہونے والی خبر میں اس ٹیکس کے نفاذ میں سقم کی نشاندہی کی تھی اور امکان ظاہر کیا تھا کہ ٹیکس کا نفاذ متنازعہ ہو جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن