رحیم یار خان، ڈاکوو¿ں سے مقابلے میں شہید جوانوں نے پنجاب پولیس کا سر فخر سے بلند کر دیا: محسن نقوی
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ محسن نقوی نے رحیم یار خان کے نواحی علاقے ماچھکہ کے قریب ڈاکوو¿ں کی فائرنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے اور مقابلے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد قاسم اور کانسٹیبل جام ارشاد کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کسانوں پر فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی کہ ڈاکوو¿ں کے خلاف موثر کریک ڈاو¿ن کیا جائے۔ شہداءنے بہادری کے ساتھ ڈاکوو¿ں کا مقابلہ کیا۔ شہید کانسٹیبل محمد قاسم اور شہید کانسٹیبل جام ارشاد نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر پنجاب پولیس کا سر فخر سے بلند کردیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ زخمی کانسٹیبلز محمد آصف، نوید، عبدالرزاق، محمد سرور اور دیگر زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے گلبرگ میں سکھ یاتریوں کی فیملی سے ڈکیتی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی فوری شناخت کی جائے۔ دوسری جانب محسن نقوی نے رینالہ خورد کے قریب سکول وین حادثے میں طالبہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور جاں بحق طالبہ کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔