• news

 جونیئر ہاکی ورلڈ کپ‘ 20رکنی قومی ٹیم ‘ آفیشلز کا اعلان

 لاہور (سپورٹس رپورٹر)ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام ملائشیا کے شہر کوالمپور میں 5 تا 16 دسمبر کھیلے جانےوالے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ میں حصہ لینے کیلئے جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین آصف باجوہ نے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ٹیم آفیشلز میں ٹیم منیجر لیفٹیننٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر، ہیڈ کوچ رولینٹ آلٹمنز، کوچنگ پینل میں اولمپیئن شکیل عباسی، انٹرنیشنل محمد علی، انٹرنیشنل محمد آصف ،فزیو تھراپسٹ محمد اسلم جبکہ ویڈیو انالسٹ ندیم لودھی ہونگے۔ کھلاڑیوں میں علی رضا، عبدالرافع ساجد گول کیپر، ارباز احمد،محمد سفیان خان، احتشام اسلم، عقیل احمد، عبدالمنان، محمد مرتضی یعقوب، زکریا حیات، محمد حیات، غضنفر علی، علی مرتضی، ارشد لیاقت، عبدالحنان شاہد، عبدالرحمن، عمر مصطفی، ابوزر، عبدالقیوم شامل ہیں جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں بشارت علی اور ارباز ایاز شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن