امریکا میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش کے کیس میں بھارتی شہری پر فرد جرم عائد
نیویارک (نیٹ نیوز) امریکا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کیس میں امریکا نے بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کر دی۔ پراسیکیوٹر کے مطابق بھارتی شہری نکھل گپتا نے نیویارک میں بھارتی نژاد امریکی کے قتل کی سازش کی۔ امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس سازش کو ناکام بنایا۔ ہم امریکی سر زمین پر امریکی شہریوں کو قتل کرنے کی کوششوں کو برداشت نہیں کریں گے۔ امریکا یا بیرون ملک امریکیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی تحقیقات اور مقدمہ چلانے کے لیے تیار ہیں۔