• news

فیض آباد دھرنا کمشن تحقیقات ، شاہد خاقان عباسی کا ابتدائی بیان ریکارڈ

اسلام آباد(آئی این پی)سینئر رہنما مسلم لیگ (ن)و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ معاہدے کا ڈرافٹ میں نے نہیں دیکھا ، ختم کرانے کا فیصلہ حکومت کا تھا،اگر کسی نے قانون توڑا تو سخت کارروائی ہونی چاہیے۔بدھ کے  روز فیض آباد دھرنا کمیشن تحقیقات سے متعلق سینئر رہنما مسلم لیگ(ن) شاہد خاقان عباسی کا ابتدائی بیان ریکارڈ کر لیا گیا،کمیشن کی جانب سے 4صفحات پر مشتمل سوالنامہ شاہد خاقان عباسی کو دیا گیا۔ سینئر رہنما (ن) لیگ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کمیشن تحقیقات کر رہا ہے جو ہوا بطور وزیراعظم میری ذمہ داری تھی،دھرنا ختم کرنے کیلئے معاہدہ حکومت کی جانب سے کیا گیا،دھرنے میں اگر کسی نے قانون توڑا تو قانونی کارروائی ہونی چاہیے،معاہدے کا ڈرافٹ میں نے نہیں دیکھا ، دھرنا معاہدہ ختم کرانے کا فیصلہ حکومت کا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن