• news

احتجاج‘ توڑ پھوڑ کیس: عدالت نے شیخ رشید کی ضمانت کنفرم کر دی

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت+ آئی این پی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے احتجاج اور توڑ پھوڑ پر تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی ضمانت کنفرم کردی۔ تھانہ کوہسار کے مقدمہ کی سماعت کے دوران شیخ رشید احمد اپنے وکلا کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ضمانت کنفرم کرنے کا حکم سنا دیا۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ آج یہاں بھی ضمانت کنفرم ہوگئی ہے، 20 تاریخ کو لاہور ہائیکورٹ میں پتا چلے گا کہ کل کتنے کیسز ہیں، مجھ پر ابھی68 کیسز ہیں، کیسز جھوٹ پر مبنی ہیں، اللہ مالک ہے۔ 10 تاریخ سے الیکشن کمپین شروع کررہے ہیں، اللہ سے اتحاد ہے، قلم دوات پر جتائے گا۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا الیکشن ہوں گے تو میری کیا اوقات کہ کچھ کہوں، اصل مسئلہ معاشی ہے۔ لوگوں کے حالات ان کے بس سے باہر ہوگئے ہیں۔ سکول سے الیکشن لڑا۔ الیکشن کا جذبہ ابھی عوام میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں میرے سمیت جو بھی عوام سے ووٹ مانگنے جائے گا اس کو لگ پتہ جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن