علی موسیٰ گیلانی اور دیگر کیخلاف ایفی ڈرین کیس میں گواہ طلب
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) انسداد منشیات خصوصی عدالت نے علی موسیٰ گیلانی اور دیگر کے خلاف ایفی ڈرین کیس میں گواہان کو طلب کر لیا جبکہ ہائیکورٹ سے کیا گیا جرمانہ بھی ملزموں نے عدالت میں جمع کرا دیا۔ شریک ملزم افتخار احمدکی طبی بنیاد پر استثنی درخواست دائر کر دی گئی۔ اس موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ افتخار احمد کی درخواست کے ساتھ میڈیکل نہیں لگا ہوا، جس پر عدالت نے دراخواست کے ساتھ میڈیکل لگانے کی ہدایت کر دی اور استفسار کیا کہ جرمانہ کی رقم ایک ایک لاکھ روپے جمع ہو گئے کیا، اس پر وکیل صفائی نے کہاکہ سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے، جس پر عدالت کے جج نے کہا کہ سپریم کورٹ سے اگر واپسی کا حکم ہو گیا تو واپس کر دیں گے۔