وزیر خارجہ 140 ایکڑ زمین، 9کروڑ روپے کے مالک، تفصیلات الیکشن کمشن میں جمع
اسلام آباد (وقار عباسی/وقائع نگار) نگران وفاقی وزیر خارجہ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دی ہیں۔ جلیل عباس جیلانی نے اپنے اثاثہ جات میں چالیس ایکڑ زمین اسلام آباد ایف الیون میں گھر کی مالیت 80 لاکھ، اسلام آباد سیکٹر ڈی بارہ میں گھر ساڑھے 9 لاکھ روپے مالیت کا، ڈی ایچ اے میں دو پلاٹوں کی قیمت 20 لاکھ، جی سکس تھری میں گھر گیارہ کروڑ 16 لاکھ 80 ہزار کا ظاہر کیاگیا ہے۔ گورنمنٹ کی جانب سے الاٹ کردہ گھر بھی اثاثوں میں ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ دو گاڑیوں کی قیمت 74 لاکھ، وراثتی زمین کی مالیت اثاثوں میں ظاہر نہیں کی گی۔ جبکہ جیولری کی تفصیلات بھی اثاثوں میں ظاہر نہیں کی ہے۔ علاوہ ازیں نگران وزیر خارجہ 9 کروڑ 72 لاکھ سے زائد نقدی کے مالک ہیں۔ ان کے بینک اکاو¿نٹس میں 2کروڑ 52 لاکھ سے زائد کی رقم بھی موجود ہے۔