آئی ایم ایف شرائط، سرکاری اداروں میں تعیناتی سے متعلق 4 آرڈیننس جاری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حکومتی اداروں میں عہدیداروں کی تعیناتی کے طریقہ کار سے متعلق 4 آرڈیننس جاری کر دیئے۔ صدر مملکت نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) ترمیمی آرڈیننس 2023ئ، پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2023ئ، نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023ء اور براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آڑڈیننس 2023ءجاری کیا ہے۔ ان آرڈی نےنسز کا اجراءآئی اےم اےف کے ساتھ طے شدہ شرائط کے تحت کےا گےا اور ان کا مقصد ان اداروں کو حکومتی اثر سے آزاد کرنا ہے ،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ریاستی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آرڈیننس جاری کیے گئے ہیں۔اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہترامیم کے بعد ان اداروں میں بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو الگ الگ ہوں گے، ان اداروں کے بورڈز میں آزاد ممبران کا تقرر کیا جائے گا، بورڈز کو اپنی رپورٹ پبلک کرنے کا پابند کر دیا گیا ہے۔ آرڈی نےنس کے اجراءسے قبل ، متعلقہ سیکرٹریز نے صدر مملکت کو آرڈیننس فوری جاری کرنے سے متعلق بریفنگ دی۔خراب کارکردگی والے ان مزید چار سرکاری اداروں کا بھی انتظامی ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فریم ورک تیار کیا جاچکا ہے اور آئندہ یہ مزید چار سرکاری ادارے بھیی خود مختار بورڈ کے زیر سرپرستی کام کریں گے۔ذرائع کے مطابق خود مختار بنائے گئے سرکا ری اداروں کا انتظامی بورڈ 6 سے 12 ممبران پر مشتمل ہوگا۔