• news

پٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 7، مٹی کا تیل 3.82 روپے لٹر سستا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) حکومت نے پٹرول کی قیمتوں کو برقرار رکھا ہے جبکہ مٹی کے تےل ، ڈیزل اور لائٹ ڈےزل کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، ڈےزل کی قیمت میں سات روپے فی لٹر کی کمی کی گئی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 82 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے 52 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے، آئندہ 15 یوم کے لیے قیمتیں اس طرح سے ہیں، پٹرول کی قیمت 281 روپے 34 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 289 روپے 71 پیسے، مٹی کی تیل کی نئی قیمت 201 روپے 16 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 175 روپے 93 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن