ٹک ٹاکرعالیان کو چوری، قتل کے جرم میں سزائے موت کا حکم
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت نے ٹک ٹاکرمحمد نیاز عرف عالیان کو چوری، قتل کے جرم میں سزائے موت کا حکم سنادیا۔ وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت کاکہنا ہے کہ مجرم عالیان نے جائے وقوعہ کی خود نشاندھی کی،مجرم عالیان سے تیس بور پستول بھی برآمد ہوچکی،مجرم عالیان نے آلہ قتل کو جائے وقوعہ کے قریب جھاڑیوں میں پھینک دیاتھا،مجرم عالیان کے مطابق قتل کی خبر ملنے پر پشاور میں موجود تھا لیکن بیان کا کوئی گواہ نہیں، مجرم عالیان کے استعمال میں تیس بور پستول کا فارینزک میچ ہوا،مجرم عالیان کی گواہان نے شناخت بھی کی، قتل جان بوجھ کر کیاگیا،ثبوتوں، گواہان کی روشنی میں مجرم عالیان قتل اور چوری کا مرتکب ہوا،مجرم عالیان کو سزائے موت، پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے،چوری کے جرم میں مجرم عالیان کو 7 سال قید، تیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے،مئی 2022 میں مجرم عالیان کے خلاف تھانہ گولڑہ میں قتل، چوری کے الزام میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،مجرم عالیان نے 28 سالہ خرم اکبر سے گاڑی چھینی، قتل کرکے فرار ہوگیا،مقتول خرم اکبر رات گئے گوجرانوالہ سے اسلام آباد کی طرف آرہا تھا