• news

استنبول چوک میں پرویز الٰہی کے سکواڈ کی گاڑی کی وکیل کی کار سے ٹکر، سابق وزیراعلیٰ کی معذرت 

لاہور (خبر نگار) چوہدری پرویز الہی کے سکواڈ کی گاڑی کے ساتھ استنبول چوک پر وکیل کی گاڑی کی ٹکر ہو گئی۔ چوہدری پرویز الہی نے وکیل کو 60 ہزار روپے دے دئیے۔ وکیل نے رقم لینے سے انکار کیا لیکن چوہدری پرویز الہی نے اصرار کیا ٹکر کے بعد وکلاءسپشل سنٹرل عدالت پہنچے اور پرویز الہی کو واقعہ سے متعلق بتایا۔ پرویز الہی نے معذرت کی اور وکلاءکو بسکٹ کھلائے، دعا کریں میں مقدمات سے بری ہو جاؤں۔

ای پیپر-دی نیشن