میانوالی :سابق ایم این اے امجد علی کا 4 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور
میانوالی (نامہ نگار)سابق ایم این اے امجد علی خان کو گزشتہ روز انسداد دہشت گردی سرگودھا کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے دس دن کی بجائے 4 دن کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے میانوالی پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ملزم امجد علی خان کے وکیل جواد دھون نے کہا کہ میرے موکل بالکل ٹھیک ہیں۔