امریکی نشریاتی ادارے نے اپنے صحافیوں کو حماس کیلئے دہشتگرد کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا
واشنگٹن(این این آئی)امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا نے اپنے صحافیوں کو حماس کیلئے دہشتگرد کا لفظ استعمال کرنے سے روک دیا۔امریکی اخبار کے مطابق وائس آف امریکا کے ایک ایڈیٹر کی جانب سے اپنے اسٹاف کو ای میل کے ذریعے تاکید کی گئی ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی کووریج کے دوران حماس کیلئے دہشتگرد کا لفظ استعمال کرنے سے اجتناب کیا جائے۔خبر کے مطابق اپنی ای میل میں امریکی نشریاتی ادارے کے ایڈیٹر نے اسٹاف کو خبردار کیا کہ وائس آف امریکا کی کووریج میں حماس کیلئے دہشتگرد کا لفظ استعمال کرنے پر امریکی قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ادارے کے تمام اسٹاف کو بھیجی گئی اس ای میل میں سب کو پابند کیا گیا ہے کہ آئندہ وائس آف امریکا کی کووریج میں حماس کیلئے دہشتگرد کا لفظ استعمال نہیں کیا جائے گا۔