• news

 سانحہ جڑانوالا متاثرین کو امداد کی فراہمی ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کردی 

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ جڑانوالا کے متاثرین کو امداد نہ فراہم کیے جانے کے خلاف درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب اور ڈپٹی کمشنر جڑانوالہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔ دوران کیس کی سماعت وکیل درخواست گذار نے عدالت کو بتایا کہ ہماری آر پی او فیصل آباد سے ملاقات ہوئی جڑانوالہ میں 10 ہزار کے قریب کرسچن خاندان رہتے ہیں 900 کے قریب لوگوں کو امداد فراہم نہیں کی گئی وہ لوگ بے یارو مددگار ہیں فاضل عدالت نے استفسار کیا کہ آپ بے یارو مددگار لفظ کی وضاحت کریں، جذباتی نہ ہوں ہم کرسچن لوگوں کو پیار کرتے ہیں سرکاری وکیل نے کہا کہ درخواست گزار کو یہ بتانا پڑے گا کہ عدالت فریقین کو کیسے ہدایت جاری کر سکتی ہے جسٹس شاہد بلال حسن نے گریس بائبل فیلوشپ چرچ کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں حکومت پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب کو متاثرین کی امداد کی درخواست دی پنجاب حکومت نے ابھی تک متاثرین کو امداد فراہم نہیں کی عدالت سے استدعا ہے کہ جڑانوالہ متاثرین کو امداد فراہم کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن