نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کےخلاف سماعت، الیکشن کمشن نے جواب داخل کرا دیا
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ میں نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی جس میں الیکشن کمشن کی جانب سے جواب داخل کروا دیا گیا۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو تیاری کیلئے مہلت دے دی۔ عدالت کی دوسرے اداروں کی طرف سے بھی جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔ جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی درخواست میں الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے نا اہلی کی معیاد پانچ سال کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔ درخواست گذار کے مطابق آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال مقرر کی گئی سپریم کورٹ پہلے ہی 62 ون ایف کی تشریح کر چکی ہے۔ ترمیم سپریم کورٹ کے فیصلوں کی خلاف ورزی ہے، لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ وہ نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کی ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔