• news

ایرانی قونصلیٹ ویزا افسر کی فیملی سے ڈکیتی کی کوشش

لاہور (نامہ نگار) تھانہ غالب مارکیٹ میں ڈاکوو¿ں نے ایرانی قونصلیٹ ویزا آفیسر کی فیملی سے ڈکیتی کی واردات کرنے کی کوشش کی۔ نائب ویزا آفیسر ایرانی قونصلیٹ سید سلیمان حسینی نے تھانہ غالب مارکیٹ میں درخواست دی ہے کہ میری اہلیہ حمیدہ حسینی اور بیٹی فاطمہ سعادت حسینی اپنی رہائش گاہ سے اوریگا سینٹر جارہی تھیں۔وہ مین بلیوارڈ گلبرگ پہنچے تو سفید گاڑی ان کی گاڑی کے پاس آکر رکی۔کار سواروں نے ان سے کہا کہ اپنے بیگ کو چیک کرواو¿ جب ان کو اپنی شناخت کا کہا گیا تو وہ کوئی جواب نہیں دے سکے۔ انہوں نے بیگ چھننے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے اور لوگوں کے جمع ہونے پر وہ فرار ہوگئے۔ ایس پی ماڈل ٹاو¿ن ارتضی کمیل درخواست موصول ہونے پر ایرانی قونصلیٹ پہنچ گئے۔انھوں نے سید سلیمان حسینی سے ملاقات کی اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ مختلف ٹیمیں ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہیں،بہت جلد وہ حراست میں ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن