• news

میرے پاس کوئی ثبوت نہیں فیض آباد دھرنے میں آئی ایس آئی ملوث تھی، احسن اقبال 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ میرے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ فیض آباد دھرنے میں آئی ایس آئی ملوث تھی۔فیض آباد دھرناکمیشن میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ 22 نومبر 2017ءکو ڈی جی سی فیض حمید کو مذاکرات میں شامل کرنے کا فیصلہ ہوا،ا وزیراعظم کی سربراہی میں اجلاس میں عسکری قیادت بھی موجود تھی۔احسن اقبال نے کہا کہ میرے پاس کوئی ثبوت نہیں کہ دھرنے میں آئی ایس آئی ملوث تھی، آج کمیشن نے بلایا تھا، سوالنامہ دیا گیا جس کے جوابات تیار کر کے دیں گے۔سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت سمجھتی تھی کہ معاہدے پر فوج کے اعلیٰ افسر کے دستخط نہیں ہونے چاہئیں، ٹی ایل پی اور پی ٹی آئی کے پروپیگنڈا کا مقصد ن لیگ کو نشانہ بنانا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جب معاہدہ ہو رہا تھا تو اجلاس میں فیض حمید کو معاملے کو حتمی نتیجے پر لانے کا کہا، تمام واقعات نوازشریف کی نا اہلی سے شروع ہوئے، ن لیگ کو نشانہ بنایا گیا، فیض آباد دھرنا اسی آپریشن کا حصہ تھا جس کے تحت حکومت کو ہٹانا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن