• news

چمن میں جاری دھرنا پاکستان مخالف پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے،جان اچکزئی 

 کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے نگراں وزیرِ اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ چمن میں جاری دھرنا پاکستان مخالف پلیٹ فارم بنتا جا رہا ہے۔جان اچکزئی نے چمن میں جاری دھرنے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوے کہاکہ پی ٹی ایم جیسے گروہوں نے دھرنے کو ہائی جیک کیا ہے۔بلوچستان کے نگراں وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ ہم پاکستان کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کے ساتھ نہیں۔جان اچکزئی نے کہا کہ دھرنا منتظمین پی ٹی ایم کے اشتعال انگیز بیانیے کے ساتھ ہیں تو ویش منڈی کے کاروبار کو بھول جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن