• news
  • image

پاکستان میں 75 سال غلط قیادت کو منتخب کیا گیا: فضل الرحمن 

لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے لاڑکانہ میں طوفان اقصیٰ و شہید اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ 75 سال غلط قیادت کو منتخب کیا گیا ہے۔ نئے مستقبل کو تراشنا ہوگا۔ پاکستان کا بچہ بچہ غزہ کے مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہم غزہ کے بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ 2018 ءکے انتخابات میں دھاندلی کی گئی۔ نوجوانوں کو مغربی تہذیب کا لباس پہنایا گیا۔ پاکستان مسلمانوں کا ملک ہے۔ پاکستان میں اسلامی تہذیب کے علاوہ کوئی تہذیب نہیں چلے گی۔ ہمیں تسلیم کرنا ہوگا 75 سال کا تجربہ غلط رہا۔ ہم نے ہمیشہ نیب کا خاتمہ کرنے کا کہا۔ نیب نے کہا نواز شریف کے خلاف کچھ ثبوت نہیں تھے۔ آج نیب کی حقیقت اور چہرہ آشکار ہو چکا ہے۔ کیا آج نیب کا ادارہ ہونا چاہئے؟۔ مادر پدر آزاد معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کی گئی۔ یہ ہمارا مذاق اڑاتے تھے اور کہتے تھے کہ یہ 12 واں کھلاڑی ہے۔ اب کون ہے 12 واں کھلاڑی؟۔ اب ہاتھ میں بلا نہیں بلی ہے۔ الیکشن کیلئے پر امن ماحول چاہئے۔ ہمیں ملک کو امن بھی دینا ہے اور خوشحال معیشت بھی دینی ہے۔ ہم اللہ کی مدد سے یہ مقصد حاصل کرکے رہیں گے۔ ہم جمہوری لوگ ہیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن