• news

 ایف بی آرنے پی آئی اے کے بینک اکاو¿نٹس منجمد کرنے کے احکامات واپس لے لیے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ایف بی ارنے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے بینک اکاو¿نٹس منجمد کرنے کے احکامات واپس لے لیے لیکن ساتھ ہی واضح کیا کہ یہ ہدایات اسے ریکوری کی کارروائی سے نہیں روکتیں۔، گزشتہ روز ایف بی آر نے پی آئی اے کے 28 اکاو¿نٹس منجمد کر دیے تھے۔ایف بی آر نے پی ائی اے کے اکاو¿نٹس ایسے وقت میں منجمد کرنے کا فیصلہ کیا جب یورپی یونین کی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) کا ایک وفد فلائٹ سیفٹی سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ملک میں موجود ہے۔نوٹی فکیشن میں ایف بی آر کے ڈپٹی کمشنر برائے ان لینڈ ریونیو نے کہا کہ مذکورہ نوٹس واپس لینے اور ٹیکس دہندگان کے بینک اکاو¿نٹس کو فوری طور پر غیر منجمد کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان نے تصدیق کی ہے کہ ایف بی آر نے ملک بھر میں پی ائی اے کے اکاو¿نٹس کو غیر منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن