پنجابی کے معروف گلوکار ہرویندرسنگھ کاگوردوارہ ننکانہ صاحب کا دورہ
ننکانہ صاحب (نامہ نگار) برطانیہ سے آئے پنجابی زبان کے معروف گلوکار سردار ہرویندر سنگھ کا بابا گورونانک گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا اور وہاں اپنی مذہبی رسومات ادا کیں۔ انہوں نے اپنے روحانی پیشوا کی جائے پیدائش کی بہترین حفاظت اور مثالی تزین وآرائش پر حکومت پاکستان اور متروکہ وقف املاک بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوردوارہ جنم استھان آکر دلی خوشی ملی ہے۔ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ دل کرتا ہے کہ بار بار پاکستان آؤں۔