ق لیگ انتخابات میں دوسری پارٹیوں کو سرپرائز دیگی،چوہدری شافع
اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری شافع حسین نے اپنے خصوصی بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ انتخابات میں دوسری پارٹیوں کو سرپرائز دے گی مختلف حلقوں سے ہمارے امیدوار بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں انشااللہ اس مرتبہ کے پی کے اسمبلی میں بھی پاکستان مسلم لیگ کی نمائندگی ہو گی ۔ پی ٹی آئی نے نو سال میں کے پی کے میں ایک نیا جنرل ہسپتال نہیں بنا سکی جبکہ بی آر ٹی بس سروس بھی تاریخ میں مہنگائی ترین بنائی۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ بہت جلد پارٹی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے جس میں الیکشن 2024 کیلئے پارٹی منشور کو فائنل کیا جائے گا۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ہمارا منشور پاکستان کی تعمیر و ترقی اور افراد کی معاشی و سماجی ترقی شامل ہے۔لوگوں کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کی تجاویز اور بنیادی حقوق جس میں تعلیم، صحت اور بہتر روزگار شامل ہے پر خصوصی اقدامات شامل ہیں۔ چوہدری شافع حسین نے مذید کہا کہ پاکستان میں سستی اور مسلسل بجلی کی فراہمی کیلئے نہروں پر چھوٹے ڈیم بنانا شامل ہے، ہمارے منشور میں نوجوانوں کیلئے بہترین ٹیکنیکل ایجوکیشن کے اداروں کا قیام جس سے لاکھوں نوجوانوں کو بیرون ملک بہترین نوکریاں مل سکتی ہیں اس کے علاوہ نوجوانوں کو چاہیے سچ اور جھوٹ کے درمیان فرق کو سمجھیں اور جھوٹے پروپیگنڈہ پر عمل نہ کریں ۔ کسانوں کیلئے انٹرنیشنل معیار کا بیچ منگوایا جائے گا جس سے فصل کی پیداوار میں اضافہ ہو گا اس سے جہاں ملک میں سستی گندم اور دیگر اجناس ملینگے وہاں کسان بھی خوشحال ہوگا۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ بہترین معاشرے کے قیام کیلئے امن و امان اور انصاف کی جلد فراہمی بنیادی حیثیت رکھتے ہیں پولیس ریفارمز اور عدلیہ کے نظام کو مذید بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے ہم اپنے منشور میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی تجاویز دیں گے۔