• news

جمعیت اہلحدیث کا انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان، ن لیگ سے انتخابی اتحاد برقرار رہے گا 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا۔ انتخابی سرگرمیوں کا یکم دسمبر سے آغاز ہو گا۔ ڈویژنل سطح پر ورکر کنونشنز ہونگے۔ 28جنوری کو مینار پاکستان پر ملک گیر جلسہ عام ہوگا۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے چیف آرگنائزر چوہدری کاشف نواز رندھاوا نے مرکزی دفتر 106 راوی روڈ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ انتخابی اتحاد برقرار رہے گا۔ ملک بھر میں جماعت کو فعال اور منظم کیا جائے گا۔ انہوں نے چیف آرگنائزر کی تقرری پر سینیٹر پروفیسر ساجد میر کا شکریہ ادا کیا۔ ہم ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے، ملک گیر سطح پر جماعت کو منظم اور فعال کیا جائے گا۔ رابطہ عوام مہم کے تحت ڈویژنل ورکر کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔ ورکر کنونشنز لاہور، قصور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، سرگودھا میں منعقد ہونگے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ عوام کے مسائل کا حل ایک مضبوط جمہوری حکومت کی تشکیل میں ہے۔ علامہ معتصم الہی ظہیر کی سربراہی میں انتخابی بورڈ بنا دیا گیا ہے اور عام انتخابات میں میں حصہ لینے والے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں۔ پریس کانفرنس میں مولانا عبدالرشید حجازی، حافظ یونس آزاد، سید سبطین شاہ نقوی، رانا شفیق پسروی، مولانا عبدالباسط شیخوپوری، ڈاکٹر عبدالغفور راشد بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن