رحیم یار خان: ڈاکوو¿ں کی فائرنگ، 5 افراد جاں بحق
رحیم یار خان کے علاقہ ماچھکہ میں گنے کی فصل میں چھپے ڈاکوو¿ں کی کسانوں پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آ کر گولی لگنے سے ایک لڑکی بھی جاں بحق ہوئی ہے جو اس وقت چھت پر کھڑی تھی اور بدقسمتی سے گولی اسے بھی جا لگی۔ پولیس کے مطابق، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزموں کی تلاش کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، اس دوران پولیس سے دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے جبکہ 2 اہلکار بھی شہید ہوئے۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ آئی جی پنجا ب کے حکم پر کچہ میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ ڈاکوو¿ں کے شہریوں پر کھلے عام حملے حکومتی کی انتظامی اتھارٹی کی کمزوری کے عکاس ہیں۔ کچے کے ڈاکوو¿ں کے بعد اب رحیم یار خاں کا ڈاکوو¿ں کی آماجگاہ بننا حکومتی رٹ کو چیلنج ہے۔ ہر طرح کے جرائم پیشہ عناصر کو نکیل ڈال کر ہی شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کا آئینی تقاضا پورا کیا جاسکتا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کو ہر قسم کی مطلوبہ اشیاءاور سہولیات مہیا کی جانی چاہیے اور پھر ان افسران کا کڑا احتساب ہونا چاہیے جو ہر طرح کی سہولت ملنے کے باوجود جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے میں کامیاب نہیں ہو پارہے۔ احتساب کے نظام کے قائم کیے بغیر ریاست کا نظام مستحکم بنیادوں پر نہیں کھڑا کیا جاسکتا، لہٰذا حکومت کو اس بات پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔