نومبر: مہنگائی میں 2.7 فیصد اضافہ، شرح 29.22 ہو گئی: ادارہ شماریات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وفاقی ادارہ شماریات نے نومبر کے مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق نومبر میں مہنگائی میں 2.7 فیصد اضافہ ہوا۔ نومبر میں مہنگائی کی شرح 29.2 فیصد ہو گئی۔ نومبر میں ٹماٹر 60.4 فیصد ‘ آلو 15 فیصد‘ چائے کی پتی 13 فیصد مہنگی ہوئی۔ نومبر میں پیاز 12.3 مہنگے ہوئے۔ ایک مہینے میں ڈرائی فروٹ 7.9 فیصد‘ مچھلی 7.7 فیصد‘ انڈے 7.1 فیصد مہنگے ہوئے۔ ایک مہینے میں تازہ سبزیاں 4.5 فیصد مہنگی ہوئیں۔ اور دال چنا 4 فیصد سستے ہوئی۔ ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہونے کے باوجود ایک ہفتے کے دوران 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ حالیہ ہفتے کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.23فیصد کمی ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی41.05فیصد ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملک میں 13 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، چودہ اشیاءکی قیمتوں میں کمی جبکہ 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔