• news

پولیس حملہ کیس‘ سابق ایم پی اے نذیر چوہان سمیت دیگر ملزم بری

لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق ایم پی اے نذیر چوہان اور دیگر کیخلاف پولیس پر حملہ کا مقدمہ میں سابق ایم پی اے نذیر چوہان سمیت دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔ ملزم نذیر چوہان، سعد نذیر، عابد علی، رفاقت علی، حافظ رضوان ، قاسم ، فیصل مقبول اور قمر عباس کو بری کیا گیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا۔ سابق ایم پی اے نذیر چوہان اور دیگر ملزمان انسداد دہشت گردی عدالت پیش ہوئے۔ فریقین کے وکلاءکے دلائل کے بعد عدالت نے بریت کا فیصلہ سنایا۔ ملزمان کیخلاف پولیس پارٹی پر حملہ کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن