• news

طلحہ محمود کی عافیہ صدیقی سے ملاقات‘انہوں نے پیغام دیا جلدآزاد کرایا جائے‘ سینیٹر

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سینیٹر طلحہ محمود نے امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے طلحہ محمود نے بتایا کہ میری عافیہ صدیقی سے ملاقات ہوئی ہے جو دو گھنٹے جاری رہی۔ جتنی دیر ملاقات رہی مجھے ذہنی طور پر عافیہ صدیقی پریشر میں نظر آئیں۔ میں نے عافیہ صدیقی سے پوچھا پاکستانیوں کو کیا پیغام دیناچاہیں گی؟۔ عافیہ صدیقی نے کہا ایک ہی پیغام ہے مجھے جلد یہاں سے آزاد کیا جائے۔ طلحہ محمود نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے حکومت کو کردار ادا کرنا چاہئے۔

ای پیپر-دی نیشن