• news

اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ پٹیشنر کا نام پی سی ایل میں شامل کرنا بلا جواز اور غیر قانونی ہے، ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ایک ہفتے میں نام پی سی ایل سے ہٹا کر ہائیکورٹ میں تعمیلی رپورٹ جمع کرائیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت سے ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ جاری کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن