• news

اپنے گھر کی فکر کریں کل کسی کی بھی آڈیو لیک ہوسکتی ہے ،علیمہ خان

اسلام آباد(وقائع نگار)چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کے دوران آڈیو لیکس کے نیا سلسلہ سے متعلق سوال کے جواب میں کہاکہ آپ لوگ اپنے گھر کی فکر کریں کل کسی کی بھی لیک ہوسکتی،امریکہ میں پریذیڈنٹ نیکسن کو نااہل کردیا تھا کہ کسی کی پرائویسی میں آپ نہیں جاسکتے،ہماری شرم اور حیا ختم ہوتی جا رہی ہے لوگوں کے گھروں میں گھس رہے ہیں،پہلے انہوں نے چار دیواری کے اندر جاکر عورتوں کی بے حرمتی کی، اب عورتوں کو گھسیٹ کر باہر لے آئیں گے ان کا تماشہ بنائیں گے،چیف جسٹس کی ساس کی آڈیو نکال لائے اس طرح تو شرم و حیا ختم ہو جائے گی،کل آپ کی بیگم کی بھی ہم سن رہے ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن