• news

نشتر کالونی: گھریلو جھگڑے پر شوہر ایک سالہ بیٹے کو گلی میں چھوڑ آیا پولیس نے والدین میں صلح کرا دی

لاہور (نامہ نگار) نشتر کالونی کے علاقے میں بیوی سے جھگڑے پر سنگدل خاوند ایک سالہ بیٹے کو گلی میں لاوارث چھوڑ آیا۔ ایک شہری نے سیف سٹیز کو ایمرجنسی 15 پر لاوارث بچے کی موجودگی کی اطلاع دی۔ تھانہ نشتر کالونی پولیس نے ننھے بچے کو   تحویل  لیکر والدین کے حوالے کردیا اور والدین کو تلاش کر کے انکی صلح کروادی۔

ای پیپر-دی نیشن