• news

مہنگی گیس، کراچی کی تمام صنعتوں میں پرسوںہڑتال کا اعلان

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) تمام صنعتوں نے مہنگی گیس کے خلاف 4 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ گیس ٹیرف میں ہوشربا اضافے اور فرٹیلائزر سیکٹر کو کراس سبسڈی پر گیس کی فراہمی کے خلاف کراچی کے ساتوں صنعتی علاقوں کی نمائندہ انجمنوں نے بطور احتجاج4 دسمبر کو ایک روزہ ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری میں جمعرات ساتوں صنعتی علاقوں کی انجمنوں کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا ہے۔ کراچی انڈسٹریل الائنس کے کوآرڈینیٹر جاوید بلوانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 4 دسمبر کو کراچی کی تمام صنعتیں پہلی ہڑتال پر ایک روز کے لیے بند رہیں گی، اگر حکومت نے پھر بھی گیس ٹیرف پر نظرثانی نہ کی تو مزید ہڑتالوں کا اعلان کیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن