• news

گجرات: اے ایس آئی کے قاتل 2 ڈاکو شہید کی تدفین سے پہلے مبینہ مقابلے میں ہلاک

گجرات (نامہ نگار) پولیس ناکہ پر چوکی انچارج کو گولیاں مارنے والے 2 ڈاکو اے ایس آئی کی تدفین سے پہلے مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر لالہ موسیٰ کے گائوں جاتریہ میں قائم پولیس چوکی کے انچارج اے ایس آئی فقر حسین سکنہ لالہ چک کی نماز جنازہ سے قبل گائوں عالی کے قریب چک سکندر کے رہائشی مبینہ ڈاکو بلاول شفیق کو پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا جبکہ چند گھنٹوں بعد تھانہ رحمانیہ کے علاقہ عالی کے قریب سے سرچ آپریشن کرنے والی ٹیم پر فرار مبینہ ڈاکو بلاول نے سامنا ہونے پر فائرنگ کر دی جس سے بلاول بھی ہلاک ہو گیا۔ دوسری جانب پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ شب پولیس ناکہ پر دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوئوں نے چوکی انچارج فقر کے روکنے پر فائرنگ کر دی جس سے وہ گولیاں لگنے سے موقع پر ہی زندگی کی باز ی ہار گیا۔ اسی دوران پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی۔ بعد ازاں ایس پی ریاض ناز، ایس ایچ او لیاقت گجر کی قیادت میںعلاقہ کا سرچ آپریشن کیا تو چوکی کے قریب ہی کھیتوں میں چک سکندر کے رہائشی راسب محمود کی نعش ملی تھی۔ جبکہ دوسرے ہلاک ہونے والے ڈاکو بلاول کا تھانہ رحمانیہ کے علاقہ عالی میں سرچ آپریشن کرنے والی ٹیم سے سامنا ہوا تھا جس کے دوران وہ اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن