ہائر ایجوکیشن کمشن اور نیشنل ڈائیلاگ فورم میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط
اسلام آباد(خبرنگار)ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)اور نیشنل ڈائیلاگ فورم (این ڈی ایف)نے ایچ ای سی کے ترقیاتی منصوبوں میں سے ایک پراجیکٹ، "گرین یوتھ موومنٹ ،وزیراعظم یوتھ پروگرام میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیںمفاہمتی یاداشت کے تحت، این ڈی ایف سرکاری جامعات میں قائم گرین یوتھ مومنٹ کلبس کی، کیپیسٹی بلڈںگ اور سوشل ایکشن پراجیکٹس کے لیے تکنیکی رہنمائی اور مالی معاونت پیش کرے گا۔ یہ اقدامات ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے اور مقامی کمیونٹیز کے اندر مثبت تبدیلیوں کو ابھارنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں یہ باہمی تعاون سے ان کلبس کو پائیدار مستقبل کے لیے ماحولیاتی آگاہی، تعلیم اور جامع حل پیش کرنے میں معاون ثابت ہوگاایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا القیوم اور این ڈی ایف کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے باضابطہ طور پر مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مظہر، مشیر برائے (پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ/فنانس)، عرفان اللہ، ڈائریکٹر (پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ/پروجیکٹ ڈائریکٹرگرین یوتھ موومنٹ)اور پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ نے شرکت کی اس موقع ہر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر ضیا نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین خطرہ بنتی جارہی ہے جو ہماری اجتماعی توجہ اور اقدام کا متقاضی ہے۔ اس تعاون کے ذریعے گرین یوتھ موومنٹ کلبس کو مزید متحرک کیا جائے گا اورموسمیاتی چیلنجز کا فعال طور پر مقابلہ کیا جا سکے گاڈاکٹر ضیا نے ماحولیاتی اقدامات میں نوجوانوں کو شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل ہمارے نوجوانوں کا ہے، اورماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے پائیدار حل تلاش کرنے میں ان نوجوانوں کی شمولیت بہت اہم ہے۔