ایک ماہ کے دوران برآمدات 4.39 ‘ درآمدات 8.31 فیصد کم ہوئیں: ادارہ شماریات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبر 2023ء کی نسبت نومبر کے دوران برآمدات میں 4.39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ دستاویز کے مطابق گزشتہ ماہ نومبر کے دوران 2 ارب 57 کروڑ ڈالر کی برآمدات بریکارڈ ہوئیں۔ اکتوبر 2023ء کے دوارن برآمدات کا حجم 2 ارب 69 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا تھا۔ رواں مالی سال جولائی سے نومبر 12 ارب 17 کروڑ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ گزشتہ ماہ نومبر کے دوران درآمدات کا حجم 4 ارب 46 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا۔ اکتوبر 2023ء کی نسبت نومبر کے دوران درآمدات میں 8.31 فیصد کمی ریکارڈ ہوئی۔ رواں مالی سال جولائی سے نومبر درآمدات کا مجموعی حجم 21 ارب 53 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوا۔ رواں مالی سال کے 5 ماہ میں تجارتی خسارے میں 33.59 فیصد کی کمی ہوئی۔ جولائی سے نومبر کے دوران ملکی برآمدات میں 1.93 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔