امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان سے رکن کانگریس بل کیٹنگ کی ملاقات
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان سے رکن کانگریس بل کیٹنگ نے ملاقات کی۔ اپنے ایک ٹویٹ میں پاکستانی سفیر نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان میں موجود غیر رجسٹرڈ شدہ غیر ملکیوں کی مرحلہ وار واپسی کے حوالے سے بات چیت ہوئی اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں یہ اتفاق بھی کیا گیا کہ پاک امریکہ تعلقات کی مضبوطی کے حوالے سے مل کر کام کرتے رہیں گے۔