• news

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی PAD کی سالانہ جنرل میٹنگ

 پاکستان ایسوسی ایشن دبئی PAD کی سالانہ جنرل میٹنگ گزشتہ دنوں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی جس میں سال رواں 2023 کی کارگزاری رپورٹ پیش کی گئی- سالانہ میٹنگ میں صرف پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے ممبران کو ہی مدعو کیا گیا تھا- جس میں PAD کے تقریباً پانچ سو ممبران نے شرکت کی جن میں انتہائی سینئر ممبران بھی موجود تھے- شرکائ میں ڈاکٹر فیصل اکرام، شاہد حسن، نائلہ کیانی، ڈاکٹر شاہد خان، محسن البنائ ، محمد صلاح الدین، شبیر مرچنٹ، حاجی محمد نواز، میاں منیر ہنس، عنایت الرحمن، ابوبکر امتیاز، داو¿د شریف، راجہ امجد کبیر، نفر حسین، اشفاق احمد، ناصر اقبال، ملک محمد یونس، خالد گوندل، عارف شاہد، ممتاز مسلم، مریم ممتاز، ڈاکٹر زیبا افتخار، صائمہ نقوی، ثمینہ ناصر، چودھری ناصر، مقبول الاسلام اور بہت سے معزز ممبران نے شرکت کی- تقریب کے دوران سٹیج سیکرٹری کے فرائض مریم ممتاز اور زاہد حسن نے انجام دئیے- دوران اجلاس پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام اور مختلف ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز نے اپنے اپنے شعبوں کے بارے بتاتے ھوئے کہا کہ سال رواں 2023 کے دوران پاکستان میڈیکل سینٹر کی کارگزاری قابل مثال اور بہترین رہی ہے جہاں جنوری سے نومبر 2023 تک 25 پچیس ہزار مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں- پاکستان میڈیکل سینٹرکی سہولیات سے 80 سے زائد ممالک کے لوگوں نے فائدہ اٹھایا ہے جس میں سب سے زیادہ تعداد پاکستان، انڈیا، بنگلہ دیش، یو کے اور فلپائن کے لوگوں کی ہے- پانچ 5 لیبر کیمپس کے 3000 سے زائد وائٹ کالر لوگوں کا مفت چیک اپ کیا گیا ہے- موسمیاتی تبدیلی کے سلسلہ میں ہونے والے کاموں میں پاکستان ایسوسی ایشن دبئی بھی اپنا رول بخوبی نبھا رہی ہے- اس سلسلہ میں متحدہ عرب امارات میں دس ہزار اور پاکستان میں ایک لاکھ درخت لگائے جائیں گے- اس موقع پر "کے ٹو" K2 پہاڑ سر کرنے والی پہلی پاکستانی کوہ پیما خاتون نائلہ کیانی نے اپنی عملی زندگی کی کہانی سنائی اور آڈیٹوریم میں موجود لوگوں سے داد تحسین وصول کی- وطن سے دور پاکستان ایسوسی ایشن دبئی اپنے ہم وطنوں کو وطن سے دوری کا احساس نہیں ہونے دیتی جس کےتحت PAD میں ہر طبقہ فکر کے لوگوں کے لئے پورا سال مختلف النوع پروگرامز اور تقریبات ہوتی رہتی ہیں، جس میں نہ صرف پاکستانی بلکہ دیگر ملکوں کے لوگ بھی شرکت کرتے ہیں- پاکستان ایسوسی ایشن دبئی پاکستان سے ہزاروں میل دور پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے جس میں لوگ آ کر سکون اور فرحت محسوس کرتے ہیں- PAD کی صورت میں اس قدر اچھی جگہ اور ماحول فراہم کرنے پرپاکستان ایسوسی ایشن دبئی کی انتظامیہ یقیناً مبارکباد کی مستحق ہے

ای پیپر-دی نیشن