• news

فرانس کی معروف سماجی شخصیت مرزا خالد بشیر کے پوتے ریان محمد کے عقیقہ کی پرتکلف تقریب میں سفارت خانہ فرانس کے افسران اور پاکستانی کمیونٹی کی بھرپور شرکت 

فرانس کی معروف سماجی شخصیت مرزا خالد بشیر کے پوتے ریان محمد کے عقیقہ کی تقریب کا اہتمام فرانس کے نواحی علاقے ویلیر لابیل کے مقامی ذائقہ ریسٹورنٹ میں ہو¿ا۔ تقریب میں سفارتخانہ پاکستان پیرس کے افسران اور پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی ،تقریب کا آغاز حمد و نعت سے معروف ثناءخوان زاہد محمود چشتی نے کیا۔
حافظ عمران نذر نے عقیقہ کے موضوع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیقہ سنت رسول مقبول ہے، بیٹے یا بیٹی کی پیدائش کے سات دن کے اندر یہ فریضہ انجام دینا ہوتا ہے،بیٹے کے لئے دنبہ اور بیٹی کے لئے بکری قربان کرنا مستحب ہے۔ عقیقہ کے گوشت میں مستحب یہ ہے  کہ قربانی کے گوشت کی طرح اس کے تین حصے کیے جائیں، یعنی ایک حصہ اپنے لیے رکھنا، ایک حصہ عزیز و اقارب میں تقسیم کرنا اور ایک حصہ فقرائ میں تقسیم کرنا مستحب ہے، اور اس گوشت سے دعوت کرنا بھی جائز ہے اور ایسی دعوت میں شریک ہونا بھی جائز ہے۔عقیقہ کے ساتھ یہ بھی مسنون ہے کہ اس دن بچے کا کوئی مناسب اسلامی نام رکھا جائے، نیز اس کے سر کے بال صاف کیے جائیں اور اس کے بال کے وزن کے برابر سونا، چاندی یا اس کی قیمت صدقہ کرنا مستحب ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی مجبوری کی وجہ سے یہ رسم سات دن تک ادا نہ کی جا سکے تو جب بھی مالی حالات اجازت دیں بچوں کا عقیقہ کر لینا چائیے،خطاب کے اختتام پر حافظ عمران نذر نے ریان محمد کی صحت وسلامتی کے لیے دعا فرمائی۔ وارثی برادران نے تمام مہمانوں کی گرما گرم اور خوش ذائقہ کھانوں سے تواضع کی، جو اپنی مثال آپ تھی۔ اس تقریب میں فرانس کی سیاسی ، سماجی ، مذہبی و کاروباری شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں تحریک انصاف گجرات کے سینئر راہنماو سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد الیاس ،ہیڈ آف قونصلر سیکشن احسان کریم ، کمرشل قونصلر ارسلان میر ، چوہدری لیاقت اسماعیلہ ، چوہدری ممتاز پکھووال ، چوہدری ندیم گجر ، ملک عابد ، حاجی اعظم چوہدری ، چوہدری ریاضت شیر اسماعیلہ ، راجہ شوکت پرویز ، چوہدری رزاق ڈھل ، محمد رفیق مغل ، چوہدری سلیم بوڑا ، عمران بٹ ، ساجد ملک ، مرزا آصف جرال ، سعید شیخ ، چوہدری طاہر رزاق ، چوہدری مختار احمد ، سید جمال شاہ ، 
قیصر گجر ، خان محمد اصغر ، چوہدری فیصل لنگڑیال ، مہر راحیل رو¿ف ، وسیم احمد ، طاہر جاوید ، سید شاہ زیب ارشد ، ملک منیر احمد ، راجہ سلطان ، سید یاسر شاہ ، آصف چوہدری ، بلال محمد خان ، سبط مزمل ، چوہدری نواز تارڑ ، 
ناصر اقبال تارڑ ، چوہدری آصف شیر اسماعیلہ ، نایاب ساجد گورسی ، حاجی ظفر ، چوہدری شاہین اختر ، منظور جنجوعہ ، یاسر قدیر ، چوہدری گلزار لنگڑیال و دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرزا خالد بشیر کو مبارکباد دی۔ تقریب کے آخر میں مرزا خالد بشیر نے تمام مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کی

ای پیپر-دی نیشن