• news

بلا وجہ سٹرکیں بند ، چھٹیاں کرنے سے قومی نقصان ہوتا ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف ، جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ آئے دن سٹرکیں بند اور چھٹیاں کرنے سے کس قدر قومی نقصان ہوتا ہے اس کا اندازہ نہیں کیا جاسکتا۔ ملک پہلے ہی ایسی غیر ترقیاتی اور فضول سرگرمیوں کے باعث بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ اس وقت پوری دنیا معاشی عدم استحکام کا شکار ہے۔ غیر ترقی یافتہ ممالک اس میں زیادہ مبتلا ہیں۔ ہمارے ہاں کافی عرصہ سے یہ بحران خطرناک حدوں کو چھو رہا ہے۔ غیر پیداواری سرگرمیوں سے ملک میں ترقی کا عمل رک جاتا ہے۔ جرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس قسم کے مشورے دینے والے ملک کے خیر خواہ نہیں ہوتے۔ اب اس قوم کو ترقی کے راستے پر ڈالنے کیلئے کام کی ضرورت ہے۔ تاکہ بیروزگاری غربت اور مہنگائی میں کمی ہوا ور خوشحالی آئے۔

ای پیپر-دی نیشن