• news

ترقیاتی سکیموں کیلئے 1ارب 5کروڑ 77لاکھ 32ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری

 لاہو ر (کامرس رپورٹر )پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2023-24کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے تیسیوں اجلاس میں ہیلتھ سیکٹر کی ترقیاتی سکیموں کیلئے مجموعی طور پر 1ارب 5کروڑ 77لاکھ 32ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی افتخار علی سہو نے کی۔ صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع چنیوٹ میں ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوآنہ کے قیام کیلئے 52کروڑ 93لاکھ روپے اور جھنگ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں غلام نبی بلاک کی تکمیل کیلئے 52کروڑ 84لاکھ 32ہزار روپے شامل ہیں۔ اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ مظفر خان سیال سمیت چیف اکانومسٹ پی اینڈ ڈی، محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن